Article by
مسلم سائیکالوجی
Duaa Iftikhar
ہر باشعور مسلمان جب بھی بڑے مسائل کو internalize کرتا ہے تو وہ فورا کتابوں کی طرف رجوع کرتا ہے اور لوگوں کو تنبیہ کرتا ہے اس غلط موڑ سے جو ہم لے رہے ہیں- آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے امتی ہونے کی حیثیت سے ہم پر یہ فرض ہے کہ ہم اس سنت کو پورا کریں کہ یہ مسلئہ نظر آرہا ہے اور اس کا حل قرآن پاک میں یہاں ہے، احادیث اور سیرہ کی رو سے یہ ہے اور اس عقل (common sense) میں اتاریں جس کی definitions اس وقت دنیا نے قائم کر لی ہوئی ہیں- لہذا جس مسلئے کا حل موجود نہیں ہے اس کو تلاش کرنے کے لیے آگے بڑھیں اور اسے قائم کرنے کے لیے منظم کاوش کریں اور اس امر کے لیے سیرہ ہمرا بنیادی ہتھیار ہونا چاہیے-
چنانچہ سیرہ محض پڑھنا یا یاد کرنا مقصد نہیں بلکہ مقصد Muslim psychology کو سمجھنا ہے اور یہ کہ مسائل کو سیرہ سے حل کیسے کرنا ہے- ایک تصور ہے کہ انسان اللہ تعالی کی سائیکالوجی کو نہیں سمجھ سکتا لیکن آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سائیکالوجی کو سمجھنا نہ صرف ممکن ہے بلکہ فرض ہے- نبی علیہ سلام کی جگہ کے تعین (placement) کو سب سے پہلے سمجھنا ہوگا تاکہ ہمیں سمجھ آۓ کہ نفسیات کو دیکھنا کیسے ہے-
سیرہ کے تصور (concept) کو سمجھنے سے پہلے ہمیں خود اپنی، ایک انسان کی نفسیات کو سمجھنا ہوگا کہ اس خاص timeline میں نبی علیہ سلام کی placement کا کیا تصور (concept) ہے- ہمیں کیا لگتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسی وقت ہی کیوں دنیا میں آئے، اس سے پہلے یا بعد میں کیوں نہیں آۓ؟ کسی اتفاق سے، بےترتیبی یا پھر کسی reactive psychology کے ذریعے یہ سارے معاملات نہیں طے پائے گئے اور نعوذ باللہ یہ کہنا کہ معاملات ایسے ہونا شروع ہوۓ تو اللہ عزوجل نے ایسے فیصلے لینے شروع کردیے- یہ جو بت بچپن میں ڈالے گئے ہیں یہ سراسر غلط ہیں-
لہذا اس تحریر میں انشااللہ ہم آگے جا کر اس concept of love کو سمجھیں گے جس کو سمجھے بغیر ہم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہستی کو اس طریقے سے establish نہیں کرسکتے اپنے ذہن میں جس طریقے سے قائم کرنا righteous ہے اور اس تمام کے بغیر سیرہ کا وہ مقصد فوت جاۓ گا اور پھر وہی ہوگا کہ ہم اسلام کو تو کنجوسی سے اور دنیا کو اسراف سے جیتے ہیں۔
اللہ تعالی کے ہاں بہت زیادہ precision ہے، یہاں تک کے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اس دنیا میں آنے کے اوقات پر بھی- لہذا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہستی کو سمجھنے سے پہلے اللہ تعالی کی ہستی کو سمجھنا بہت ضروری ہے- آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی، ان کے اعمال کے ذریعے ہمیں اللہ تعالی تک پہنچنا ہے کیونکہ مسلمان کی زندگی کا مقصد اللہ ہے- صرف اللہ عزوجل-
پرواز ہے دونوں کی اسی اک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور [اقبال]
جب تک ہم اللہ تعالی کی ہستی کو اپنی پوری ربوبیت اور الوہیت کے ساتھ نہیں سمجھیں گے تب تک نبی علیہ سلام کی ہستی کو ہم اس pedestal یا اس معیار پر نہیں رکھ پائیں گے جو ایمان کے کامل ہونے کا معیار ہے- اور ہم واقعی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہستی کو اس pedestal پر نہیں رکھ رہے کیونکہ ہمیں اس طریقے سے اللہ کی ہستی سمجھ نہیں آئی- اور تب تک انسان وہ مرتبہ نہیں پا سکتا جس مرتبے کے لیے اللہ نے اسے پیدا کیا اور نا جانے کتنے ہی لوگ ایسے دفن ہو گئے-
مجھ کو تو یہ دنیا نظر آتی ہے دگرگوں
معلوم نہیں دیکھتی ہے تیري نظر کیا [اقبال]
اللہ تعالی نے اپنی سب سے پاکیزہ ہستی کو اس دنیا میں بھیجنا تھا، اس کے اوقات کیا ہونے تھے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہلے آجاتے تو شاید وہ فائدہ نہ اٹھا پاتے اور اگر پانچ سو سال بعد آجاتے تو ہم وہ قدر نہ کرسکتے یا کوئی اور معاملہ ہو جانا تھا- اتنی supreme precision ہے اللہ کے ہاں- اب وہ کونسا معیار ہے، کونسا pedestal ہے جس کی ہم بات کر رہے ہیں- جس کے بغیر ایمان نامکمل ہے-
وہ معیار تب ہی سمجھ آئے گا جب ہم concept of love کو سمجھیں گے اور یہ بہت ضروری ہے کہ ہمیں پتا ہو کہ ہمارا article of faith اسی concept of love پر مبنی ہے-
جاری ہے۔۔۔
+92 51 88 93 092
First Floor, RAS Arcade, Eidhi Market, Street#124, G-13/4, Islamabad, Pakistan, 44000.